ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سمندری تنازعہ، ویت نام اور چین کے وزراء کی ملاقات منسوخ

سمندری تنازعہ، ویت نام اور چین کے وزراء کی ملاقات منسوخ

Tue, 08 Aug 2017 18:55:21  SO Admin   S.O. News Service

منیلا،8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بحیرہ جنوبی چین کے سمندری حدود سے متعلق تنازعے کے حوالے سے چین اور ویت نام کے وزرائے خارجہ کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ ہنوئی حکومت نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے آسیان اجلاس کے موقع پر اتوار کے روز جنوبی چین سے متصل سمندری علاقے میں جزیرے کی تعمیر اور دیگر عوامل پر سخت اعتراضات کیے، جس کے سبب دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔ امکاناً اسی وجہ سے یہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔ تاہم منیلا میں چینی سفارت خانے نے تاحال اس میٹنگ کو منسوخ کرنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔
 


Share: